پی ٹی آ ئی احتجاج : سکیورٹی کے سخت انتظامات ، انٹرنیٹ سروس اور سڑکوں کی بندش

پی ٹی آ ئی احتجاج : سکیورٹی کے سخت انتظامات ، انٹرنیٹ سروس اور سڑکوں کی بندش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ڈی چوک کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی  لیا۔

 گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جن میں کٹی پہاڑی پر پولیس سے مڈ بھیڑ ہوئی، جہاں کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ ہکلہ انٹرچینج کے مقام پر بھی کارکنوں نے سڑک کنارے جھاڑیوں کو آگ لگا دی۔

احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر بندش دیکھی جا رہی ہے، اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستے بند ہیں۔ اس کے علاوہ، میٹرو بس سروس بھی معطل ہے، اور جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  لاہور سے دیگر علاقوں کو جانے والے راستے بھی بند ہیں، مگر شہر کے اندر معمولات زندگی جاری ہیں۔ سکھر ملتان موٹروے بھی بند ہے، جبکہ جی ٹی روڈ کے بعض حصے لالہ موسی، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بدستور بند ہیں۔

مصنف کے بارے میں