بیلاروس کے صدر کا وزیر اعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

 بیلاروس کے صدر کا وزیر اعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اپنے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔

 وزیر اعظم ہاؤس میں آمد پر بیلاروس کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ بیلاروس کے صدر کی آمد پر نور خان ایئر بیس پر بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

مصنف کے بارے میں