لاہور : پاکستان بھر کے نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، پیر تک 20,170 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر 5 ہزار درخواستوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔