وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند عناصر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

مریم نواز شریف نے اس ظلم پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے گھر والے بھی تھے، وہ کسی کے بیٹے اور بھائی تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پُرامن احتجاج کہلاتا ہے؟ انہوں نے اس اقدام کو شرپسندی اور فسادی سیاست کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

خیا ل رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز کے 4 اہلکاروں کو گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا تھا، جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں تاہم  100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

مصنف کے بارے میں