پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیدا ہونے والے انتشار سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور فوج کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، سکیورٹی اداروں کو احتجاجی مظاہروں کے دوران انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید اور 5 رینجرز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 2 پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

مصنف کے بارے میں