پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی

09:52 AM, 26 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کریے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر سے 28 نومبر تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ تھی اور اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی مذہبی یا سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جس کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی۔

مزیدخبریں