اسرائیل اور حماس کے درمیان  جنگ بندی ، 187 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل

08:16 PM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ:اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کے دوران 187 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوگئے۔
 اقوام متحدہ کے مطابق  اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کے دوران 187 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔  یہ امدادی سامان خوراک، پانی اور ہنگامی طبّی سامان پر مشتمل ہے۔ انخلاء میں مدد کیلئے 11 ایمبولینسیں، 3 بسیں اور ایک  ٹرک شفاء ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک لاکھ 29 ہزار لیٹر ایندھن بھی غزہ میں داخل ہو گیا ہے۔ انسانی وقفہ جس قدر لمبا ہو گا اسی قدر زیادہ امداد غزہ پہنچائی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے آج رہا کیے جانے والوں کی فہرست موصول ہو گئی ہے، سکیورٹی حکام فہرست کی جانچ کر رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے اب تک 26 اسرائیلی اور 14 بھائی اور ایک فلپائنی قیدی کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ اسرائیل بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچیوں سمیت 78 78 فلسطینیوں کو رہا کر چکا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جو منگل کی صبح 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں