الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے اہم قدم،  انتخابی فہرست تیار کرلی 

الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے اہم قدم،  انتخابی فہرست تیار کرلی 

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے  انتخابات کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے    انتخابی فہرست تیار کرلی   ہے۔ الیکشن کمیشن  کی تیار کردہ فہرست میں سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان فہرست میں شامل ہیں۔

انتخابات کے لیے اگلا قدم اب انتخابی نشانات کی فہرست کا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق انتخابی نشان کی فہرست آئندہ ہفتے جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوچکا ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذرداریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کر لی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں