سمارٹ لاک ڈاؤن  مزید سخت، لاہور مال روڈسنسان

04:46 PM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:سمارٹ لاک ڈائون میں آج مزید سختی کرتے ہوئے لاہور مال روڈ سنسان رہی۔  پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن  میں  سختی کی گئی اور لاہور مال روڈ آج ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندرہا۔ ۔صرف سائیکل اور پیدل چلنے والوں کو مال روڈ پر آنے کی اجازت  دی گئی۔ 

سموگ  سے متاثرہ اضلاع میں ریسٹورنٹس 4بجے کےبعد کھلیں گے۔ مال روڈ پر آج گاڑیوں کا داخلہ مکمل بندتھا ۔  وہ مال روڈ جہاں ہر روز پاؤں رکھنے کو جگہ نہیں ہوتی۔وہی مال روڈ آج خالی پڑا ، نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں، نہ دھواں نہ کوئی شور۔

فری سٹائل سائیکلنگ کرنے والوں کا بھی رش رہا۔ تاہم مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلےپر پابندی کی وجہ سے لوگوں کا  ملا جلا رجحان رہا۔ 

مزیدخبریں