کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ یونیورسٹی میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ میں 4 طلبہ ہلاک ، 60 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچن یونیورسٹی میں بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے کھلے آڈیٹوریم میں کنسرٹ رکھا گیا تھا جس میں ہزار سے 1500 افراد کی گنجائش تھی، صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب اچانک بارش شروع ہو گئی ، اسی دوران طلبہ نے آڈیٹوریم کی سیڑھیوں سے بھاگنا شروع کیا، بارش کے باعث بھگڈر مچنے سے 2 طلبہ اور 2 طالبات ہلاک ہوگئے جبکہ 60 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کیرالہ کے وزیر صحت کاکہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں 4 طالبعلموں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ گلوکارہ نے طلبہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔