چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی ، سکیورٹی پلان کل فائنل کیا جائیگا

04:04 PM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی پر  سکیورٹی پلان کل فائنل کیا جائیگا۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے منگل 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا۔ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے  کل  اجلاس کریں گے۔


قبل ازیں خصوصی عدالت  نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہو گا۔ منگل کو ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کئے جانے جبکہ فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر دستوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لیں گے، علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں