آلودگی کی طرح حکومتی احکامات بھی فضا میں اڑ گئے، لنڈے بازار کی رونقیں بحال

02:45 PM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:صوبائی دارلحکومت لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لنڈے بازار کی رونقیں بحال ہیں۔

اتوار کی چھٹی سے فائدہ اٹھانے کیلئے شہری گرم  کپڑوں کی خریداری کیلئے بازار میں  امڈ آئے۔ لنڈا بازار میں جیکٹیں، جوگر،  جرابیں  اور جرسیاں خریدنے والوں کا رش لگ گیا۔

عوام کی خرید و فروخت کے حوالے سے  دوکاندار وں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے کاروبار پر اثر پڑا ہے۔

 خیال رہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود  سموگ کا روگ جاری ہے۔  لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود بھی آج لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا۔ مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں