سی ٹی ڈی کی کارروائی، شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگرد گرفتار
سورس: File

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا. دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد  بھی برامد کر لیا گیا۔

 سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں۔ دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردری کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے۔ یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں۔ ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور مُفتی صاحبان شامل ہیں۔ ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے آج اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا۔ آج سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

مصنف کے بارے میں