'سپو گومی ورلڈ کپ' برطانیہ نے کچرا اٹھانے کا ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

01:09 PM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو:  جاپان میں ہونے والا کچرا اُٹھانے کا 'سپو گومی ورلڈ کپ' برطانیہ نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں منعقد ہونے والے 'سپو گومی ورلڈ کپ' میں دنیا بھر سے 21 ٹیمز نے حصّہ لیا۔ اس مقابلے کے دوران ہر ملک کی تین ممبران پر مشتمل ٹیم کو 90 منٹس میں دو راؤنڈز میں گلیوں سے کچرا چننا اور پھر اس کچرے کی چھانٹی کر کے اسے مناسب کیٹیگریز میں ترتیب دینا تھا۔

مقابلے میں برطانیہ کی ٹیم 'دی نارتھ وِل رائز اگین' نے 57.27 کلو گرام کچرا جمع کیا اور9046.1 پوائنٹس حاصل کر کے میزبان ٹیم جاپان کو ہرا کر کچرا اُٹھانے کا ورلڈکپ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دلچسپ مقابلے کو منعقد کرنے کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔بین الاقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ'سپو گومی' انگریزی کے لفظ 'اسپورٹس' اور 'گومی' جس کا مطلب  'کچرا' ہےجاپانی لفظ سے مل کر بنا ہے۔





مزیدخبریں