راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ اورالقادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
خیال ر ہے کہ نیب ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان سے15 نومبرسے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔