کراچی، شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ درج

11:53 AM, 26 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کراچی: صوبہ سندھ کے شہرکراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں درج کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل بالسبب، لاپرواہی اور نقصان رسانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے کے مطابق شبہ ہے عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج نہیں تھا اور عمارت کا نقشہ غیر قانونی طریقے سے پاس کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمارت کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا، کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ نے ناقص میٹریل کے باوجود این او سی جاری کیا۔ 

مقدمے میں مزید کہا کہ کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں نے مجرمانہ غفلت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے  کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں