جب تک اللہ چاہے گا پنجاب حکومت قائم رہے گی: پرویز الہٰی 

07:51 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا ہے،سیاسی صورتحال قابومیں ہے،صوبائی حکومت مدت پوری کرے گی۔اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، اسے کوئی نہیں چھین سکتا ۔

 اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا،ہماری نیت نیک اورسمت درست ہے۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں۔اڑھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا   علاقائی اخبارات کو 25فیصد کوٹہ ملے گا،کلراشتہار بھی دئیے جائیں گے  

وزیراعلیٰ پنجاب نے اخبارات کے واجبات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کاحکم دے دیا۔چودھری پرویزالہٰی  سے برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی  نے بھی ملاقات کی ۔پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں