لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام منصوبے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا9 سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ناکام ہوگیا۔
ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 26, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع ہ بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے ہیں۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔