شہید ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت ، لیپ ٹاپ مل گیا

05:32 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینئر صحافی شہید ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا لیپ ٹاپ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مراد سعید کو دوبارہ طلب کرلیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 28 نومبرکو طلب کیا گیا ہے ۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے۔ آپ سے درخواست ہے لیپ ٹاپ ٹیم کوفراہم کیا جائے تاکہ تحقیقات آگے بڑھ سکے۔ 

کمیٹی کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کےساتھ اگردیگر ثبوت بھی ہیں تو ٹیم کو فراہم کریں، ٹیم کےساتھ تعاون کیاجائےتاکہ ہم سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرا سکیں۔

یاد رہے مراد سعید کو 21 نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

مزیدخبریں