عمران خان نے چین کے صدر کا راستہ لانگ مارچ کے ذریعے روکا: فضل الرحمان

05:24 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

مانسہرہ: سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے چین کے صدر کا راستہ لانگ مارچ کے ذریعے روکا ، عمران خان اپنے دور حکومت کی ایک کارکردگی بتا دے ۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری پیدا کی گئی ، جس کے نتیجے میں معاشی عدم استحکام آیا ۔ پاکستان کو دفاعی طور پر کمزور کیا گیا ۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں ۔ ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے ۔ ملک دلدل میں پھنس چکا تھا اور دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے عوام کی آواز ہے ۔ حق اور سچ قوم کی امانت ہے اور امانت قوم کے سامنے رکھیں گے ۔ ملک کے اندر آج ایک قومی حکومت ہے ، جس کیلئے سبھی اکٹھے ہیں ۔ آزادی کی بات وہ کرے جن کا سلسلہ نسب شیح الہند سے ہے ۔ ہم اس ملک میں باوقار قومی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی افغانستان میں جارحیت کی مذمت کی ، ہم پاکستان میں اسرائیلی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ مسجد اقصی پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے ۔

مزیدخبریں