راولپنڈی : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 7 ماہ پہلے عمران خان سے حکومت چھینی گئی ۔ ادارے کی قیادت تبدیل ہوئی امید ہے کہ پالیسی بھی تبدیل ہوگی۔ ادارے اور عدلیہ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کی تصحیح کریں ۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، آصف زرداری اور شہبازشریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ آج عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا اسی طرح عمران خان سے بھی حکومت واپس لی گئی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ادارے اورعدلیہ اپنی غلطیوں کا مداوا کریں ۔ہمارا مطالبہ غیر جمہوری نہیں ہے۔