اعظم سواتی کا اعلیٰ عسکری قیادت کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز بیان

04:42 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف نازیبا کلمات کہے ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سے فوجی افسر کا نام لیکر دھمکی دی گئی کہ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا میں ہر فورم پر میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف جاؤں گا ، میں میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف ہر قانونی اور اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا ۔

مزیدخبریں