اپنی فوج پر فخر ہے، نیوٹرل رہنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے، مذاکرات کے دروازے کھول رہے ہیں: شیخ رشید 

اپنی فوج پر فخر ہے، نیوٹرل رہنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے، مذاکرات کے دروازے کھول رہے ہیں: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے فوج پر فخر ہے اور فوج میری ہے۔ ادارے کی طرف سے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ ادارہ نیوٹرل رہا تو پی ڈی ایم کی حکومت نہیں بچے کی۔ ہم نے آج مذاکرات کے دروازے کھول دیے ہیں۔ 

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سےخطاب کرتے شیخ رشید نے کہا کہ ہم آج تمام دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ لیکن پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیرے بلیڈ کو حکومت دے دی جاتی تو عوام احتجاج نہ کرتے لیکن ان چوروں اور لٹیروں کو حکومت دی تو عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک کو عمران خان ہی بچا سکتے ہیں۔ نوازشریف ، شہبازشریف ،زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے بس کی بات نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں