کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ 

01:46 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :  کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائر ہو رہے ہیں۔ کور کمانڈر فیض حمید آرمی چیف کیلئے سنیارٹی لیسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے۔ 

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔ ان کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ 

مزیدخبریں