پشاور : پشاور سے تحریک انصاف کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پرویز خٹک کی قیادت میں راوالپنڈی روانہ ہوگیا ۔ قافلے میں مہمند ،خیبراور پشاور کے کارکن بھی شامل ،نیستہ انٹر چینج پر چارسدہ ،رشکئی پر مردان ، کرنل شیر خان انٹر چینج پر صوابی کے قافلے بھی آملے، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ کہا عمران خان حقیقی آزادی کی بات کررہا ہے اگر عوام آزادی نہیں چاہتے تو پھر ٹھیک ہے ۔ آگے کا لائحہ عمل آج عمران خان اپنی تقریر میں دینگے۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کابڑا قافلہ پرویز خٹک کی قیاد ت میں پشاور سے موٹروے کے راستے راولپنڈی روانہ ہوگیا ، موٹروے ٹول پلازہ پر پشاور ، خیبراور مہمند کے قافلے اکٹھے ہوئے اور پرویز خٹک کی قیادت میں روانہ ہوئے،نیستہ انٹر چینج پر چارسدہ، رشکئی انٹر چینج پر مردان ، کرنل شیر خان انٹر چینج پر صوابی کے قافلے بھی مرکزی قافلے میں شامل ہوئے۔
قافلے میں خواتین کارکنوں اور ممبران اسمبلی بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں جبکہ سابق گورنر شاہ فرمان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،صوبائی وزراءعاطف خان، شہرام ترکئی اور دیگر ممبران اسمبلی میں قافلے کے میں شریک تھے ۔
پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد لوگ عمران خان کی کال پر نکل رہے ہیں ، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے جلد ازجلد نئے انتخابات ہوں،لیکن حکومت کو خوف ہے کہ وہ ہار جائینگے اسلئے الیکشن نہیں کروا رہے۔
پرویز خٹک نے کہا عمران خان حقیقی آزادی کی بات کررہا ہے اگر عوام آزادی نہیں چاہتے تو پھر ٹھیک ہے تاہم تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، لاٹھی چارج اور شیکنگ کے ساتھ ہم عادی ہوچکے ہیں ،آئے کا لائحہ عمل عمران خان اپنی تقریر میں دینگے ۔