پی ٹی آئی کا آزادی مارچ،عمران خان 4 بجے جلسے سے خطاب کریں گے

12:01 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف  کے  آزادی مارچ  سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان آج دوپہر  2  سے 3 بجے کے درمیان جلسہ گاہ پہنچے گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 4 بجے سے پہلے خطاب مکمل کرکے  لاہور  واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فوج کے نئے لیڈر شپ کو جلدی انتخابات کرانے کا الٹی میٹم د یں گے،  عمران خان کی طرف سے  کارکنوں کو واپس جانے کے احکامات دینے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ 

مزیدخبریں