برازیل کے دو اسکولوں میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 13 زخمی ہو گئے

11:21 AM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

برازیلیا: ریاست ایسپاریتو سینٹو  کے ایک علاقے ایراکوزا  میں دو پرائمری اسکولز میں  حملہ آور نے  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3  افراد ہلاک 13 زخمی  ہو  گئے  ۔

 واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق  سنکی حملہ آور اسکول میں داخل  ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،حملہ آور نے بلیٹ پروف جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی ،  ہلاک ہونے والوں میں  2 اساتذہ اور 1 طالبعلم  شامل ہیں ،13 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 پولیس کے مطابق  16 سالہ نوجوان حملہ آور کو حراست میں لے لیا  گیا ہے حملہ آور سے   مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں