لاہور : :پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے گردہ فروش کے خلاف کارروائی میں اشتہاری ملزم ذولفقار علی کو گرفتار کروایا دیا۔ملزم نے مسقط نیشنل سے بھی گردہ نکلوانے پر 50 ہزار ڈالر کی رقم ہتھائی تھی ۔
پی ہوٹا کے ویجیلنس ڈپیارٹمنٹ نے گردہ فروشی میں ملوث نامزد اشتہاری ملزم ذولفقار علی کو گرفتار کروایا دیا۔ملزم نے مسقط نیشنل سے بھی گردہ نکلوانے پر 50 ہزار ڈالر کی رقم بٹورئی جس کی بابت ملزم کے ایک بڑا مقدمہ درج کیا گیا، ملزم ذولفقار کے خلاف ایف آئی آے اور پنجاب پولیس کے پاس متعدد مقدمات درج ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتاری نہیں ہورہی تھی اور مسلسل گردہ فروشی میں ملوث تھا۔پی ہوٹا کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کے حکم پر ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے لاء فورسمنٹ اینجنسیز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
اس بڑی کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا کی طرف سے ہیڈ آف ویجیلنس عدنان احمد بھٹی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد و انعامی رقم دی گئی ۔