لاہور : احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس پر سماعت ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف نیب گواہان احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس پر سماعت احتساب عدالت نمبر پانچ کے ساجد علی اعوان نے کی ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے ۔ جبکہ نیب کے گواہان پیش نہیں ہوئے،پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ دو گواہان بیمار ہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے، کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نامزد ہیں، آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنی مل چکا ہے۔