گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 183ٹیسٹ کئے گئے، 27 نئے مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 38 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 493 ٹیسٹ کیے گئے، 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد رہی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 422 ٹیسٹ کئے گئے، 3مریض رپورٹ ہوئے، وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 74 فیصد رہی۔
اسی طرح پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 460 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔