لندن: ملالہ یوسفزئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو گئیں۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر ملالہ کی گریجویشن مکمل ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ان کے والدین اور ان کے شوہر عصر ملک بھی ہیں۔
حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ فنڈ ریزگ ایونٹ میں دیکھا گیا۔
نوبل انعام یافتہ اور خواتین کی تعلیم کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی کو لندن میں اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ اینڈریو لائڈ ویبر کے میوزیکل ایونٹ ’سنڈریلا‘ کے افتتاح کے موقع پر دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کو چنا تھا۔