مسجد میں مبینہ طور پر فجر کی اذان بند کرنے والے جج کا تبادلہ

10:12 PM, 26 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

ٹنڈو محمد خان : ٹنڈو محمد خان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نے مبینہ طور پر گاؤں بخشو خان بڑدی کی مسجد میں فجر کی اذان بند کروانے کا زبانی حکم  جاری کردیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو اور نوٹیفکیشن کے مطابق جج کے حکم کی تعمیل کے لئے  پولیس مسجد بھی پہنچ گئے اور مسجد کے پیش امام اور موذن کو مبینہ طور پر حکم دیا کہ جج کی نیند خراب ہوتی ہے اس لیے فجر کی اذان لاؤڈ سپیکر پر نہ دی جائے.

سوشل میڈیا پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سندھ ہائیکورٹ نے تبادلہ کردیا ہے اور انہیں ہائیکورٹ رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ نے مسجد سے لاؤڈ سپیکر پر فجر کی اذان کی آواز کم رکھنے کی سوشل میڈیا پر خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تھانہ ٹنڈو محمد خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں