آپ کا ووٹ کس پولنگ سٹیشن کا ہے ؟جاننے کیلئے الیکشن کمیشن نے مفت سروس فراہم کر دی 

09:46 PM, 26 Nov, 2021

لاہور :آپ کو ووٹ کس علاقے کا بنا ہے ؟کس پولنگ سٹیشن میں جا کر آپ اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں ؟الیکشن کمیشن نے عوامی سہولت کیلئے اب مفت سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی سہولت بہتر سے بہتر بنانے کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ووٹرز 15 دسمبر تک مفت اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں۔

واضح رہے ا س سے قبل ووٹ چیک کرنے کیلئے سنگل ایس ایم ایس پر 2 روپے جمع ٹیکس عوام کو اپنی جیب سے خرچ کرنا پڑتے تھے ۔

مزیدخبریں