ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر ،یومیہ اجرت میں اضافہ

07:30 PM, 26 Nov, 2021

لاہور :یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبرآگئی ،حکومت کی طرف سے ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 100 سے210 روپے تک اضافے کی تجاویز تیار کرلی گئیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی یومیہ اجرت بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں  ،دستاویز کےمطابق ،میٹرک،انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں100 روپ،ایف اے,ایف ایس سی,ڈی کام, ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 110 روپے ،بی اے,بی ایس سی,ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 120 روپے،ایم بی اے,ایم پی اے,ایم کام, ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 160 روپے،ایم فل,ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں210 روپے اضافے کی تجوی ہے


اس کے علاوہ اضافی 75 سے 140 روپے تک یومیہ اجرت بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں