اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا کہ مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں ۔یہ کہتے ہیں کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔