طالبان کی حکومت کے بعد افغان ’’مونا لیزا ‘‘اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟

06:30 PM, 26 Nov, 2021

کابل :افغان مونا لیزا کے نام سے مشہور خاتون شربت گلا کو اٹلی میں پناہ مل گئی ،اٹلی حکومت کی طرف سے نیا گھر بھی مل گیا ۔

اطالوی اخبار کے مطابق 1980 کی دہائی میں نیشنل جیو گرافک میگزین کی سرورق کی زینت بننے والی شربت گُلا کو اٹلی نے پناہ دے دی ،اطالوی حکومت کے مطابق شربت گلا کو ملک چھوڑنے میں مدد کی درخواست کرنے پر ان کے افغانستان سے انخلا کا مکمل بندو بست کیا گیا ،تاحال ان کے انخلا کی تاریخ کا نہیں بتا یا گیا ۔

طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغانستان چھوڑنے والوں میں شربت گلا بھی شامل تھیں  جس کےبعد  اطالوی  حکومت کی کاوشوں سے  وہ بیرون ملک پہنچ گئیں ۔

یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلی ان مغربی ممالک میں سے ایک ہے جس نے اگست میں امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کے قبضے کے بعد سینکڑوں افغانوں کو ملک سے نکلنے میں مدد فراہم کی تھی۔

مزیدخبریں