حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان کیا معاملات طے پائے ؟اعلامیہ جاری 

05:14 PM, 26 Nov, 2021

اسلام آباد:حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے ڈیلرز مارجن پر اختلافات چل رہے تھے جس کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے 25 نومبر کو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا جو کامیاب نہ ہو سکی ،اس کے بعد حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور معاملات کو حل کر لیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات میں کامیابی کا باقاعدہ اعلان کر دیاہے،اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن حکومتی تجویز کے مطابق مارجن میں اضافے پر رضامند ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  فریقین نے اتفاق کیا کہ مارجن میں زیادہ اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گااس لیے ڈیلرز مارجن میں فی الوقت 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جون 2022 میں مارجن کی شرح میں دوبارہ ردوبدل کیا جائے۔

مزیدخبریں