فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا

05:13 PM, 26 Nov, 2021

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔

22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہو گئی تھی۔ 

مزیدخبریں