ٹی20ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں بننے والے ریکارڈز میں ایک اور اضافہ

ٹی20ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں بننے والے ریکارڈز میں ایک اور اضافہ

دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ  نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ  میں جہاں پاکستان نے  بھارت کو پہلی  بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دی، وہیں ویورر شپ کے لحاظ ایک تاریخی ریکارڈ بھی قائم ہوا۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1463885200438349833?s=20

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلہ 200 ممالک میں نشر کیا گیا، جس میں اس میچ لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اسے 167 ملین یعنی 16 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔اس سے  پہلے بھارت اور ویسٹ انڈیز 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی سب سے زیادہ وویور شپ تھی جس کو 136 ملین شائقینِ کرکٹ نے دیکھا تھا۔پاک بھارت مقابلے میں شاہین آفریدی کی وکٹ لینے کے تاریخی لمحات کو ڈیجیٹل آرٹ کی شکل میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچری بناتے ہوئے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان پورا کرلیا تھا۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم بدقسمتی سے سیمی فائنل ٹاکرے میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی۔