دنیا کی سب سے زیادہ عمر پانے والی خاتون انتقال کرگئیں

02:08 PM, 26 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

لندن : دنیا کی طویل العمر اور انیسویں صدی کی آخری خاتون 124 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔فرانسسکا سوسانو کا تعلق انڈونیشیا سے تھا ۔

تفصیلات کے مطابق انیسویں صدی کی آخری اور دنیا میں سب سے زیادہ طویل العمر خاتون سوسانو دار فانی سے کوچ کرگئی ہیں ۔ سوسانوکا تعلق انڈونیشیا سے تھا اور ان کو دنیا کی سب سے زائد عمر پانے والی خاتون قرارد یا گیا تھا ۔

انڈونیشیا کی حکومت نے بھی ان کی موت کو سانحہ قرار دیا ہے ۔ سوسانو بڑی عمر کی وجہ سے کئی طبی مسائل کا شکار تھیں ۔ سوسانو کی پیدائش 1897 میں ہوئی تھی یہ ا س دور کی بات ہے جب دنیا میں چیونگم اورٹافی اور آئس کریم نئی نئی ایجاد ہوئی تھیں  ۔

یاد رہے کہ سوسانو کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کے  انتقال کے بعد انہیں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار دیا ہے ۔

مزیدخبریں