لاہور: نامور پاکستانی سپر ماڈل مشک کلیم اگلے ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اس حوالے سے مشک کلیم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بھی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ کے دوران نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔مشک کلیم کے مطابق ان کا نکاح 15 دسمبر جبکہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔
View this post on Instagram
سپر ماڈل نے شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن صرف 20 دن دور ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز شادی کے اعلان سے ایک دن پہلے انہوں نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی نادر ضیا کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ انہیں سب کچھ بتادیں؟ جس پر کئی شوبز و انٹرٹینمنٹ انڈسری سے منسلک شخصیات نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی سب کچھ جانتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مشک کو مبارک باد بھی دی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں 10 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اب تک متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔