امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

10:20 AM, 26 Nov, 2021

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر  ڈالر  نے اڑان بھر لی۔امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 فاریکس کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز  ٹریڈنگ کے آغاز پر   امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد روپے کے مقابلے میں امریکی  ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

امریکی ڈالر  جمعے کے روز 1 روپے 52  پیسے کے اضافے کیساتھ  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نئی قیمت   176 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں