پیرس ہلٹن نے  ہنی مون کی تصاویر شئیر کر دیں

09:39 AM, 26 Nov, 2021

واشنگٹن: پیرس ہلٹن نے اپنے  ہنی مون پر   شوہر کیساتھ خوشگوار موڈ  میں لی گئیں تصاویر شئیر کر دیں۔
گزشتہ دنوں ایک بار پھر   گھر بسانے والی امریکی گلوکارہ و اداکارہ  پیرس ہلٹن ان دنوں اپنے شوہر کیساتھ ہنی مون پر ہیں اور اس دوران بنائی گئیں تصاویر  اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر  شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہمیشہ بھرپور زندگی گزاری ہے لیکن تمہارے ساتھ یہ سفرپسندیدہ اور یادگار ہے، مجھے جنت میں لے جانے کا شکریہ’
https://twitter.com/ParisHilton/status/1463631589720551430?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463631589720551430%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F26-Nov-2021%2Fparis-hilton-husband-enjoy-honeymoon-in-bora-bora

خیال رہے کہ  معروف امریکی گلوکارہ نے گزشتہ دنوں  نامور کاروباری شخصیت کارٹرریوم سے قریبی رشتہ داروں اور عزیز واقارب کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ چالیس سالہ امریکی گلوکارہ واداکارہ پیرس ہلٹن  اور کارٹر ریوم  کی آٹھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ کارٹر ریوم سے شادی سے قبل پیرس ہلٹن ماضی میں دو بار منگنی کر چکی ہیں تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔ 

19 برس کی عمر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماڈلنگ ایجنسی سے ماڈلنگ کا آغاز کرنے والی پیرس ہلٹن اپنے رومانوی تعلقات اور بولڈ زندگی کی وجہ سے خبروں میں بھی رہتی رہی ہیں ۔پیرس ہلٹن ماضی میں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ ان کے پاس کسی کے ساتھ رومانوی زندگی گزارنے کا وقت نہیں اور وہ شادی کے بغیر ہی بچوں کی خواہش مند ہیں۔

پیرس ہلٹن کو 17 سال قبل 2003 میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب ان کی چند فحش ویڈیوز لیک ہوئیں اور بعد ازاں 2007 میں ان کی متعدد ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویز بھی ایک ویب سائٹ پر جاری کردی گئی تھیں۔

مزیدخبریں