پیٹ کمنز آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

08:51 AM, 26 Nov, 2021

کینبرا:  فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز  کو آسٹریلیا کی  ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیاگیا جبکہ سٹیو سمتھ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔
۔
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ  کی جانب سے پیٹ کمنز کی بطور کپتان تقرری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی پیٹ کمنز آسٹیریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔
پیٹ کمنز انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز  میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ  ٹم پین نے  انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کی  ٹیسٹ ٹیم کی  قیادت سے دستبردار ی کا اعلان کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کو   نازیبا میسجز سکینڈل  کا سامنا ہے  جس کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام لگا تھا۔

مزیدخبریں