بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے ، قومی کرکٹ ٹیم محفوظ رہی ،بھارت بھی لرز اٹھا

08:44 AM, 26 Nov, 2021

ڈھاکہ : بنگلہ دیش  اور بھارت کے کئی شہروں میں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ اور گرد ونواح کے علاقے لرز کررہ گئے تاہم  پاکستانی ٹیم محفوظ رہی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور  بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ اور گردونواح میں شدید زلزلہ آیا ہے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر منصوررانا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے پاکستان کرکٹ ٹیم محفوظ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہم سب ٹھیک ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت چٹاگانگ میں موجود ہے ۔

دوسری طرف بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140 کلو میٹر دور تھا۔تاہم اس سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزیدخبریں