کورونا نے پاکستان میں مزید7 افراد کی جان لے لی

کورونا نے پاکستان میں مزید7 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید   13 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد  28 ہزار 697  تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35ہزار176ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 252کیسز سامنے آئے۔  کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی۔جبکہ اس وقت  کورونا سے متاثر 958 مریض  انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ،  ماسک کورونا سے بچاؤ کا سب سے محفوظ اور موثر ذریعہ ہے۔ تحقیق کے مطابق ماسک لگانے سے کورونا  وائرس  کا شکار ہونے کے امکانات میں 53 فیصد تک کمی آتی ہے۔ ایک غیرملکی فارما سیکوٹیکل انٹرونشین کی جانب سے منظم جائزے اور میٹا انالسز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے حفاظت کے لیے ماسک پہننا ، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا سب سے فائندہ مند ہے لیکن ان میں ماسک پہننا سب سے زیادہ موثر پایا گیا ہے۔ 

نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ متعدد ذاتی، حفاظتی اور سماجی اقدامات بشمول ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی دوریکورونا کیسز میں کمی کا باعث بنی ہے۔ محققین نے ان تمام حفاظتی تدابیر جاری رکھنے پر زور دیا ہے لیکن ماسک پہننے کے فوائد کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ موناش یونیورسٹی اور ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مختلف اقدامات جیے لاک ڈآ ، سرحدوں ، اسکولوں اور کام کی جگہوں پر کی بندش کے ممکنہ منفی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔