لاہور،اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسدبشیر خٹک نے کہا ہے کہ وینا ملک نے میرے بچوں کو دبئی سے اغوا کرکے پاکستان پہنچادیا ۔ اسد خٹک نیونیوز کے پروگرام عائشہ احتشام کے ساتھ میں گفتگو کررہے تھے ۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک کئی سال سے میری کردار کشی کررہی ہے ۔
میں والد کو کینسر کی وجہ سے اسوقت امریکا میں تھا مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ میرے بچے اس طرح پاکستان لے جائیں گے ۔ میں اکثر امریکا سے سکائی ایپ پر بچوں سے بات کرتا تو وہ کبھی گھر میں اکیلے ہوتے تھے ۔ بچوں کی حالت بہت خراب تھی ۔ جب میں دبئی واپس پہنچا تو میں نے وہاں پر عدالت حسین نامی شخص کو دیکھا جو میرے بچوں کے پاس تھا میں نے پولیس منگوائی اور ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس لئے ایزی تھا کہ بچے دبئی میں ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں ہے وہ محفوظ ہیں ۔ میڈم کی مصروفیات بہت زیادہ تھیں وہ بچوں کو چھوڑ کر بیرون ممالک چلی جاتی تھیں بچوں کو غیرمرد کے پاس رکھ کر چلی جاتی تھی ۔یہ کیسی ماں ہے کہ کم عمر بچوں کو ایک غیر مرد بچے کے ساتھ رکھا ہوا تھا ۔
میں بچوں کو خرچہ دیتا تھا ۔ جو وینا ملک کا وکیل ہے وہ اس کا بھائی بھی ہے ۔وینا ملک کسی فٹ پاتھ پر رہنے والے سے شادی تو کرے گی نہیں ۔ وینا کا والد اور اس کا بھائی خود وینا ملک کے گھر میں رہتے ہیں ۔ وینا ملک نے ہزاروں ٹی وی شوز میں اقرار کیا ہے کہ میں ایک کاروباری آدمی ہوں ۔ انہوں نے دبئی سے میرے بچوں کو اغوا کیا حالانکہ ان بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں ۔ ان کو پاسپورٹ کیسے ایشو ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان کو بہت مشکل میں ڈال دیا ہے ۔حکومت پاکستان دبئی حکومت کی جوابدہ ہے ۔
پروگرام میں موجود وینا ملک کے وکیل تنویر ملک کھوکھر نے کہا اسد خٹک میرے بہنوئی نہیں ۔اسد خٹک کے الزامات بے بنیاد ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ۔ کبھی یہ کہتے ہیں کہ بچے دبئی میں اکیلے تھے کبھی کہتے ہیں ان کے پاس ایک آدمی رہتا ہے ۔ اسد خٹک تو خود وینا کے خرچے پر پل رہے تھے یہ بچوں کی کفالت کیسے کررہے تھے ۔ اسد کے پاس جو پاسپورٹ ہیں وہ کینسل ہوچکے ہیں ۔بچوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ٹریول کیا ہے ۔