ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت، سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا

10:57 PM, 26 Nov, 2020

انقرہ : ترک عدالت نے 2016  میں ناکام فوجی بغاوت میں شامل فوجی کمانڈرز اور پائلٹس سمیت سیکڑوں افراد کو عمر قید کی  سزا سنائی ہے۔

4 سال سے زیر سماعت ناکام فوجی بغاوت کیس میں ترک عدالت میں 500 افراد کو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ترک صدر  طیب اردوان پر حملہ کرنے اور ان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزام میں  فوجی کمانڈرز اور پائلٹس سمیت 337 افراد کو عمر قید کی  سزا سنائی  گئی ہے۔سابق پائلٹ لیفننٹ کرنل حسن حسنو کو پارلیمنٹ پر بمباری کے الزام میں 79 سال قید کی سزا  دی گئی۔ بغاوت میں مدد دینے پر 4 ترک شہریوں کو بھی 79 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ جولائی پندرہ 2016 کو ناکام فوجی بغاوت میں 250 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں