ملتان: ڈپٹی کشمنر نے پی ڈٖی ایم کو 30 نومبر کو جسلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہنہ قاسم باغ میں پی ڈی ایم جو جلسہ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا شہر میں وبا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہذا جلسے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ سمیت دیگر رہنماوں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔ علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ جلسہ 30 نومبر کو جلسہ کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں ضرور شرکت کروں گی کیونکہ والد نے کہا کہ ذاتی رنج و غم کو بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا دکھ اور غم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جہد و جہد کر رہے ہیں اور یہ جہد و جہد ہماری ذاتی نہیں بلکہ قومی ہے اور اسے نتیجہ خیز بنانا ہے۔