ایسا کوئی ڈیٹا نہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ جلسوں سے کرونا پھیلتا ہے ، رانا ثنا اللہ

09:57 PM, 26 Nov, 2020

لاہور : مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ۔ وزیراعلی کے پاس دو ہفتے تک ہیرول پر رہا کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں دو ہفتوں سے کم  پے رول منظور نہیں ہے۔ 

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے مادل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹوزرداری کو صحت عطاء فرمائے وہ 30 نومبر کے جلسے میں ویڈیؤ لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ایسا ڈیٹا موجود نہیں جس سے وہ کہہ سکیں کہ جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔کرونا  کے پھیلاؤ کے حوالے سے حتمی ریسرچ سامنے نہیں آئی۔کورونا سے مہلک وائرس عمران خان ہیں جو سیاسی رواداری ختم کرکے دشمنی کی جانب جا رہے ہیں۔ 

رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا نیب سپریم کورٹ میں جاکر کچھ ثابت نہیں کر پاتا وہاں پر ثبوتوں کی بجائے کیس سے دستبرداری لے لی جاتی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کو پونے تین سال تک بے گناہ حراست میں رکھا گیا۔غیر قانون حراستوں کے خلاف قانون ضرور بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہوئے انکو اس قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں